دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 2215
معاشرت >> نکاح
Q.
ایک لڑکا ہے جو کہ شادی شدہ ہے، اس کے ایک بچہ بھی ہے۔ وہ جہاں پر کام کرتاہے وہاں پر اس کو ایک لڑکی سے محبت ہوجاتی ہے۔ اور دونوں میں جسمانی تعلقات ہوجاتے ہیں، مگر دونوں میں صحبت نہیں ہوتی ہے۔ تو کیا وہ دونوں لوگ ایک دوسرے کے نکاح میں آگئے ہیں؟مگر اب دونوں میں اتنا لگاؤ ہوگیا ہے کہ وہ ایک دوسرے سے الگ ہونے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ اب اگر اس لڑکی پر کوئی رشتہ آجاتاہے تو کیا کرنا چاہیے؟مگر لڑکی نے اس لڑکے کو اپنا شوہر قبول کرلیا ہے اور لڑکے نے بھی اس کو اپنی بیوی قبول کرلیا ہے۔ اس کا اقرار انھوں نے خط میں بھی لکھ کر کردیا ہے۔ اگر اس لڑکی کی شادی ہوتی ہے تو کیا اس شادی شدہ لڑکے کو اسے روکنا چاہیے، کیوں کہ وہ تو اسے اپنانا چاہتا ہے، اور لڑکی بھی اسے ہی چاہتی ہے؟ اگر ایسا ہوتا ہے تو جو لڑکا اس سے نکاح کرے گا اس کی تو دین او ردنیا خراب ہوجائے گی، کیوں کہ اسے اس بارے میں کچھ نہیں پتہ ہوگا۔ اور کیا شادی شدہ لڑکے کو اپنی بیوی سے نکاح کرنے کی اجازت لینی ہوگی؟ اس پورے مسئلہ کو قانونی یعنی شریعت کے حساب سے صحیح کرنے کے لیے لڑکے اور لڑکی کو اور دنوں کے گھر والوں کو کیا کرنا ہوگا؟ برائے کرم جلد سے جلد شریعت کی روشنی میں اس مسئلہ کو حل کرکے بھیجیں۔
4125 مناظر
Q.
کیا کوئی انڈین مسلم لڑکا /مرد (حنفی ، دیوبندی) ایک عیسائی لڑکی/عورت سے (جو کہ یوکرین کی رہنے والی ہے) شادی کرسکتاہے؟(۲)کیا اسلام میں کورٹ میرج کافی ہے؟
3125 مناظر
Q.
معزز مفتیان کرام میری شادی کو دو مہینہ ہوچکے ہیں اور میری بیوی مجھ سے نو سال چھوٹی ہے میری عمر اس وقت اٹھائیس سال ہے اور میں نے دینی کورس بھی کیا ہے۔ اکثر میری اس سے لڑائی ہوتی ہے۔ اگر میں اس کو کوئی اچھی بات بتاؤں تو وہ میری بات کو درگزر کردیتی ہے اور اپنی بہن کو زیادہ ترجیح دیتی ہے ۔ کیا شادی کے بعد بیوی کا حق زیادہ اپنے شوہر پر ہوتا ہے یا بہن بھائیوں پر؟ اب وہ کہہ رہی ہے کہ میں فیصلہ کرواؤں گی تو اس سے دو خاندانوں کے ٹوٹنے کاخطرہ ہے۔ اور اس کی والدہ اور میرے والد بہن بھائی ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ معاملہ صلح صفائی سے طے ہوجائے۔ آپ سے گزارش ہے کہ کوئی ایسا وظیفہ بتائیں یا کوئی طریقہ بتائیں کہ وہ سمجھ جائے ۔اور وہ کہہ رہی ہے کہ مجھے ماں باپ کے گھر رہنا منظور ہے۔ میں بہت پریشان ہوں آپ میرے مسئلہ کا حل بتائیں تاکہ میرا مسئلہ حل ہوجائے۔ اور وہ کہہ رہی ہے کہ میں ساری باتیں اپنی ماں کو بتاؤں گی۔ آپ شریعت کی رو سے جواب دے کر شکریہ کا موقع دیں۔
2250 مناظر
Q.
میری شادی کو دو سال ہوگئے ہیں۔ شادی کزن کے ساتھ ہوئی تھی۔ شادی کے بعد میرے شوہر کی آسٹریلیا میں نوکری ہوگئی جس وجہ سے ہم آسٹریلیا چلے گئے۔ مجھے شادی سے پہلے اور ابھی تک پڑھنے کا بہت شوق ہے۔ بارہویں گریڈ بعد میری شادی ہوگئی میں انجینئرنگ کی ڈگری کرنا چاہتی ہوں اس کے بعد میں نوکری نہیں کروں گی کیوں کہ میرے شوہر اس کے خلاف ہیں او رمیں بھی اس پر راضی ہوں۔ ابھی تک جو وقت میں نے اپنے شوہر کے ساتھ گزارا ہے اس میں میرے شوہر نے میری بنیادی ضرورتوں کو تو پورا کیا ہے پر میری بہت ساری خواہشوں کا خیال نہیں رکھا۔ بہت لڑائی ہوتی ہے۔ مثلاً مجھے گھومنے کا بہت شوق ہے وہ مجھے کوئی پندرہ دن میں ایک بار باہر لے جاتے ہیں اس پر بھی طعنہ دیتے ہیں، مجھے کوئی خاص تحفہ وغیرہ نہیں دئے۔ ہمیں آسٹریلیا میں بچی پیدا ہوئی۔ اس وقت تک انھوں نے گاڑی نہیں لی تھی۔ جب کہ وہ خرید سکتے تھے۔مجھے بس میں سفر کروایا۔ جب بچی پیدا ہوئی تب جاکر گاڑی لی۔ ........
2953 مناظر
Q.
کیا میری نانی کی بہن میرے لیے محرم ہے؟
2089 مناظر
Q.
اسلام ہم کو محبت کرنے کی اجازت او رجس سے ہم محبت کرتے ہیں اس سے شادی کرنے کی اجازت دیتاہے؟ (۲)کیا کوئی سید لڑکی کسی خان لڑکے سے شادی کرسکتی ہے ؟ بہت سی صورتوں میں میں نے سنا ہے کہ یہ ممکن نہیں ہے۔ اگر ممکن نہیں ہے تو کیوں؟ برائے کرم اس بارے میں میری رہنمائی فرماویں۔
2879 مناظر
Q.
میں نے سنا ہے کہ بیوی کی شرمگاہ دیکھنے سے ہونے والا بچہ پاگل ، اندھا، بہرا اور لولا پیدا ہوتاہے۔ کیا یہ سچ ہے؟
5238 مناظر
Q.
میں ہمیشہ آپ کی ویب سائٹ پڑھتی ہوں۔ مگر پہلی دفعہ سوال پوچھ رہی ہوں۔ برائے مہربانی ضرور جواب دیجئے گا۔ جناب میں کراچی کے ایک لڑکیوں کے کالج میں بطور لیکچررکے کام کرتی ہوں۔ ہمارے کالج میں ایک وزیٹنگ فیکلٹی ہر ہفتہ دو لیکچر لینے کے لیے آتے ہیں۔ وہ بہت ہی نیک انسان ہیں اور ہم دونوں ابھی غیر شادی شدہ ہیں۔ انھوں نے ہی مجھے اس ویب سائٹ کے بارے میں بتایا تھا تب سے میں ہمیشہ اس کے ذریعہ دینی معلومات حاصل کرتی ہوں۔ وہ ہمیشہ مجھے بیانوں کی کیسٹیں، کتابیں وغیرہ پڑھنے کے لیے دیتے رہتے ہیں۔ او رجب بھی ملتے ہیں مجھے اپنے لیے دعا کرنے کے لیے کہتے رہتے ہیں۔ تو کیا میں ان کے لیے دعا کرسکتی ہوں؟ انھوں نے مجھے کئی دفعہ اشارہ دیا ہے کہ میرے گھر والے جاکر ان کے گھروالوں سے ملیں اور شادی کی بات کریں۔ لیکن میرے گھر والے پرانے خیالوں کے ہیں او روہ میری شادی ہماری برادری میں ہی کرنا چاہتے ہیں۔ کیا میں امی ابا کی اجازت کے بغیر ان سے شادی کرسکتی ہوں؟ کیاہماری شادی جائز ہوگی؟ برائے مہربانی ضرور جواب دیجئے گا۔
2136 مناظر
Q.
میں اپنے ایک بازو سے معذور ہوں۔ کسی نے شادی کا وعدہ کیا تو میں نے ہاں کردی۔ وہ آزاد خیال تھا جو مجھے بالکل پسند نہیں تھا۔ میں اپنے ڈر کی وجہ سے خاموش تھی۔ میں نے بڑا چاہا کہ وہ شادی کرلے لیکن ہماری شادی نہ ہوسکی۔ رفتہ رفتہ اس کا رویہ بدلنا شروع ہوگیا۔ وہ کبھی میری شکل کا مذاق اڑاتا اور کبھی تو گالیاں بھی نکال دیتا۔ ایک روز میں نے اس کی ایک ویب سائٹ دیکھی جس میں اس نے ننگی عورتوں کی تصویر لگا رکھی تھی۔ میں نے اسے صاف کہہ دیا کہ یہ سب چھوڑ کر شریف لوگوں کی طرح شادی کرو، جواباً اس نے وہ کچھ کہا کہ اگر کوئی اور ہوتا تو شاید زندہ نہ ہوتا۔ اس کے بعد میں نے اسے چھوڑ دیا۔ مولانا صاحب میں پوچھنا چاہتی ہوں کہ جو لوگ کسی سے وعدہ کرکے یوں دھوکا دیتے ہیں کیا خدا ان کو یوں ہی چھوڑ دے گا، بے شک اس کی بنیاد حرام تعلق ہی کیوں نہ ہو؟ دوسرا یہ اسلام معذور لوگوں کے نکاح کے بارے میں کیا کہتاہے کیوں کہ وہ بھی تو معاشرے کا حصہ ہوتے ہیں؟
3070 مناظر
Q.
میری گزشتہ سال دسمبر میں شادی ہوئی ہے۔ میں اپنی بیوی کو پسند نہیں کرتا۔ مگر یہ بات میں اپنے گھر والوں سے نہیں کرسکا، کیوں کہ وہ میرے رشتہ کے لیے بہت جگہ گئے پر ہر جگہ انہیں منع ہوگیا۔ اب میں اپنی بیوی کے ساتھ رہنا نہیں چاہتاہوں۔ اس کی ایک وجہ تو میرا نا پسند کرنا ہے اور دوسری وجہ شادی کے دو ہفتہ کے بعد ہی میں نے اس کے موبائل پر میسج پڑھ لیے تھے جس میں وہ دوسرے لڑکوں سے پیارو محبت کی باتیں کرتی تھی۔ میں نے جب اس سے پوچھا تو اس نے کہا کہ ہاں وہ شادی سے پہلے چار پانچ سال سے ایسا کررہی ہے اور اس نے شادی کے بعد بھی میسج کئے ہیں پر وہ کسی سے آج تک نہیں ملی ہے۔ اب میرا اس کے ساتھ رہنے کا بالکل دل نہیں کرتا ہے، کسی بھی صورت میں۔میں کیا کروں؟
2963 مناظر
Q.
سگائی کا سنت طریقہ کیا ہے یاشادی کس طرح طے کریں؟
2693 مناظر
Q.
کیا اہل کتاب سے اب بھی شادی ممکن ہے؟
1785 مناظر
Q.
نئی بیوی کو گھر لانے کا سنت طریقہ کیا ہے؟ کیا اس کے پاؤں دھوکر گھر میں ڈال سکتے ہیں؟
4635 مناظر
Q.
اللہ آپ لوگوں کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین۔میرا سوال یہ ہے کہ ہمارے ساتھ ایک لڑکا کام کرتاہے اس کی شادی کو سات سال ہوگئے ایک بیٹی بھی ہے۔ وہ بولتا ہے جو خوشی میں ڈھونڈتا تھا وہ بیوی سے نہیں ملی۔ میں نے اسے بتایا بھی کہ ایسی رہو ویسے کرو لیکن وہ نہیں کرپاتی ہے، اس لیے اس کے دل میں کسی اور لڑکی سے محبت ہوگئی ہے اور جس لڑکی سے محبت ہوئی رشتے میں اس کی بیوی اس لڑکی کی سگی خالا ہے اور اس نے اس کے ساتھ غلط کام بھی کیا ہے۔ اب وہ اس لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہے، کیا یہ جائز ہے؟ اور اس لڑکے نے گھر والوں کو بھی کچھ نہیں بتایا ہے اور لڑکی کے گھر والے بھی نہیں جانتے ہیں، یہ دونوں چھپ کر نکاح کرنا چاہتے ہیں۔ مہربانی کرکے جلد جواب بتائیں اور اس کا حل بھی کیوں کہ ابھی دونوں کسی بھی حالت میں ایک دوسرے سے نکاح کرنا چاہتے ہیں۔
2695 مناظر
Q.
کیا فرماتے ہیں علمائے دین کوئی غیر مسلم اسلام میں داخل ہونے کے کتنے دن بعد مسلم لڑکی سے شادی کرسکتاہے؟ کیوں کہ آج کل اکثر غیر لڑکے اسلام قبول کرتے ہیں شادی کرلیتے ہیں اور علماء ان کو کلمہ پڑھوانے کے بعد شادی کی اجازت دیتے ہیں۔ کیا یہ عمل شریعت کی رو سے صحیح ہے؟ جواب مرحمت فرماویں تو عین نوازش ہوگی۔
1517 مناظر
Q.
میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا سسر محرم ہیں اگر نہیں تو کیا سسر سے نکاح کسی بھی حالت میں جائز ہے یا نہیں؟
3948 مناظر
Q.
میرا سوال بالکل ذاتی ہے۔ اگر شوہر بیوی کا دودھ پستان سے پی لے تو کیا شوہر بیوی کے رشتہ میں کوئی فرق پڑے گا؟ میں اس مسئلہ کو لے کر بہت پریشان ہوں، جواب دے کر احسان فرماویں۔
5501 مناظر
Q.
میرا نام ایمن ہے بچپن میں ریما تھا پھر ناپسندیدگی کی بنا پر ایمن رکھ دیا گیا۔ شناختی کارڈ ریما نام سے بنا ہے۔ میرا نکاح کس نام سے ہوگا؟
1844 مناظر
Q.
لڑکا لڑکی دو نوں بالغ ہیں اور ایک دوسرے سے بے حد محبت کرتے ہیں اور شادی کرنا چاہتے ہیں، پر کچھ پریشانی کی وجہ سے اگر ولی تیار نہ ہو تو کیا ٹیلی فون پر نکاح کرسکتے ہیں؟ کیا فون پر نکاح جائز ہے؟ لڑکا دبئی میں ہے اور لڑکی انڈیا میں ہے۔ دنوں یہ چاہتے ہیں کہ اگر زیادہ مشکل ہو تو نکاح فون پر کرسکتے ہیں یااسلام اور اللہ اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق اس کی کوئی اچھی شکل بتائیں؟یہ دونوں تیار ہیں نکاح کے لیے پہلے گھر والے بھی تیار تھے ۔اب شاید ان کے من میں کچھ شبہ لگ رہا ہے اس لیے یہ لوگ ایسا کرنا چاہتے ہیں۔ جب کہ حتی الامکان کوشش یہی ہو گی کہ گھر والے خوشی سے شادی میں شریک ہوں۔ اگر نہیں ہوتا ہے تو کیا ایسا کرسکتے ہیں؟ یعنی فون پر نکاح کرنا کیسا ہے؟ ما شاء اللہ ہمارے والد اور دادا محترم اور بھائی سب قاسمی ہیں۔
2432 مناظر
Q.
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اور مفتیان شرع متین مسئلہ دیل کے بارے میں: زیدنے 18نومبر2007کو سلیم صاحب کی دختر مسی اسماء بانو کے ساتھ نکاح کیا۔ لیکن نکاح کے تقریباً چھ مہینے کے بعد ذہنی طور پر بیمار ہوگیا ،جس کے بعد آج تک ملاقات نہیں ہوئی۔ اب فی الحال میری بیوی مجھ سے ہر حال میں خلع لینا چاہتی ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ شوہر نے شادی کے موقع پر جو زیورات دلہن کو دئے تھے ان زیورات کو واپس لے سکتے ہیں یا نہیں؟ اور مزید یہ کہ شوہر کے ذہنی طور پر بیمار رہنے کے زمانے میں شوہر کے سرپرست نعیم صاحب نے لڑکی والوں سے کہہ دیا کہ جو زیور شوہر نے دلہن کو شادی کے موقع پر دئے تھے وہ لڑکی کے لیے ہی ہیں۔ اب شوہر اس سے انکار کررہا ہے کہ میرے ماموں نعیم صاحب نے میری طبیعت خراب ہونے کے وقت میں کہا تھا اس بات کا میں ذمہ دار نہیں ہوں۔ چوں کہ عورت خود خلع چاہتی ہے اس لیے جو زیورات میں نے اس کو شادی کے موقع پر دیا تھا وہ مجھے واپس ملنے چاہیے۔....
1387 مناظر
First
Previous
89
90
91
92
93
Next
Last