دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 2215
معاشرت >> نکاح
Q.
کیا شادی کا رشتہ طے کرنے کے لیے لڑکا لڑکی کو دیکھ سکتاہے؟
1775 مناظر
Q.
حمل ٹھہرنے جانے کے بعد کب تک ہمبستری کر سکتے ہیں؟
23161 مناظر
Q.
اگر کوئی شادی شدہ عورت اللہ سے بغاوت کرتی ہے اور اس کے وجود کو چیلنج کرتی ہے اور کہتی ہے کہ میں اس پر ایمان نہیں رکھتی ہوں اور اس کے بعد کہتی ہے کہ میں مندر بتوں کی عبادت کرنے کے لیے جارہی ہوں۔ لیکن بعد میں پچھتاتی ہے او راللہ سے معافی مانگتی ہے۔ اس حرکت کا اس کے نکاح پر کیا اثر ہوگا اور اس کے تدارک کے لیے کیا کیا جائے گا او رشریعت کی تعزیرات کیا ہیں؟ (۲)اگر کوئی شادی شدہ عور ت سات آٹھ ماہ تک لگاتار زنا کا اتکاب کرتی ہے اور ناجائز طور پر حمل ٹھہر جاتا ہے اور دوا کے ذریعہ سے اس کو گروا دیتی ہے اور اس کے بعد محفوظ شکل اختیار کرنے کے لیے، مسلسل زنا کرنے کے لیے اور اپنے شوہر کو دھوکا دینے کے لیے کاپر ٹی لگوالیتی ہے تو اس صورت میں کیا حکم ہے؟ اس کے شوہر نے اس کو بہت سی مرتبہ ہوشیار کیا ہے کہ اگر تم زناکی جانب مائل ہوگی تو تمہارا نکاح ٹوٹ جائے گا۔ اس صورت حال میں کیا نکاح باقی ہے یا ٹوٹ گیا ہے؟شریعت اس طرح کے معاملہ کے بارے میں کیا کہتی ہے، اس کا کیا حل ہے اور شریعت کی تعزیرات اس کے بارے میں کیا ہیں؟
2759 مناظر
Q.
میرے شوہر نے مجھے صرف قرآن اور حدیث پڑھنے کی اجازت دی ہے، مجھے اصلاح کی بہت ضرورت ہے۔ میں اصلاحی خطبات او راصلاحی بیانات سننا چاہتی ہوں۔ اگر میں ایسا کروں تو کیا یہ شوہر کی نافرمانی ہوگی اور کیا اللہ تعالی مجھ سے ناراض ہوجائیں گے؟
1829 مناظر
Q.
میں پانچ وقت کی نماز باجماعت ادا کرتا ہوں۔ حال ہی میں میری منگنی ہوئی ہے۔ میری پریشانی یہ ہے کہ جب میں اپنی منگیتر کے ساتھ بات کرتا ہوں یا اس کا ایس ایم ایس پڑھتا ہوں جو کہ سو فیصد اخلاقی ہوتا ہے میرے ذہن میں کچھ نہیں ہوتا ہے تو بغیر کسی احساس کے قطرے آجاتے ہیں۔ حتی کہ باجماعت نماز میں جب خیال آتا ہے تو بغیر کسی خیال کے قطرے آجاتے ہیں۔ ہماری بات چیت اخلاقی ہوتی ہے۔ میں اس سے بچنے کی کوشش کرتاہوں لیکن ایس ایم ایس وغیرہ پر مجھے کنٹرول نہیں ہوتا ہے۔ برائے کرم میری رہنمائی فرماویں، کیوں کہ اب میں ذہنی طور پر بیزار ہوگیا ہوں؟
2298 مناظر
Q.
میں ایک مسلمان لڑکی کو گزشتہ چار سال سے پسند کرتا ہوں۔ بدقسمتی سے جوانی کے جذبات کی وجہ سے ہم نے جنسی نیت سے بہت سی مرتبہ جسمانی ربط کیا (یعنی بوسہ لینا، چپکنا، لاڈو پیارکرنا اور ایک دوسرے کے عضو مخصوص کو چھویا)۔ مزید ہم فون پر جنسی بات چیت کیا کرتے تھے ۔ تاہم ہم نے کبھی بھی جماع نہیں کیا۔ اب میں اس لڑکی کے ساتھ شادی کرنا چاہتاہوں۔ کیا اس کے ساتھ میرا نکاح درست ہے؟ برائے کرم مشورہ عنایت فرماویں۔
2497 مناظر
Q.
حضرت میری کزن کی شادی ملیشیا میں جس آدمی سے ہوئی وہ ہمیں بعد میں پتہ چلا کہ ہندو ہے مگر اب وہ کزن جو کہ مسلمان ہے مگر وہ وہاں کے ماحول اور کششوں کی اتنی عادی ہوچکی ہے کہ اب اسے اس کی بھی پرواہ نہیں کہ دین کا کیا ہوگا اس کی شادی کو چار سال ہوگئے ہیں اور اس کی کوئی اولاد بھی اب تک نہیں ہوئی ہے۔ آپ رہنمائی فرمائیں کہ ایسے میں ہماری اور اس کزن کی کیا ذمہ داری بنتی ہے اور اس معاملے میں دین کیا کہتاہے؟
2756 مناظر
Q.
اگر کسی لڑکے کا کسی لڑکے کے ساتھ چھوٹی عمر میں جنسی تعلق ہوا ہو اور بعد میں اگر ان میں سے ایک دوسرے کی بہن سے شادی کرنا چاہیں تو کیا کرسکتے ہیں؟
5241 مناظر
Q.
میرا سوال یہ ہے کہ میرے والد نے میرے لیے میری بہن کے بدلے میری شادی طے کی ہے۔ اگرمہر ادا کی جائے تو پھر نکاح صحیح ہوگا یا نہیں؟ او رشغار کا کیا مطلب ہے؟
1733 مناظر
Q.
میرے شوہر یو این مشن میں کام کرتے ہی، ہم لوگ ایک ساتھ نہیں رہ رہے ہیں، اب جب میں اپنے گھر سے باہر جاتی ہوں اور مردوں کویا جوڑوں کو دیکھتی ہوں تو میں اپنے شوہر کی کمی بہت زیادہ محسوس ہوتی ہے۔ میری شاد ی کو تقریباً دس سال ہوچکے ہیں ، میں اپنے شوہر سے بہت زیادہ محبت کرتی ہوں۔ دوسری بات یہ کہ کبھی واقعی ان کے بغیر رہنا میرے لیے بہت زیادہ مشکل ہوجاتا ہے کیوں کہ میں جسمانی طور پران کی کمی محسوس کرتی ہوں نیز جذباتی طور پر بھی اور عام طور پر بھی۔ وہ بہت اچھے شوہر ثابت ہوئے ہیں اور دوست بھی۔ میں صبر کرنے کی کوشش کرتی ہوں لیکن کبھی پریشانی میں پڑجاتی ہوں۔ وہ بھی مجھ سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں لیکن ان کو اپنے اوپر کنٹرول ہے۔ میں اپنے آپ کو مصروف رکھتی ہوں اور نیز میرے بچے بھی ہیں لیکن پھر بھی مجھ کو ان کی کمی کا احساس ہوتا ہے اور اس کے بعد میرے اندر طرح طرح کے خیالات آتے ہیں، جس کے بارے میں میرا خیال ہے کہ گناہ گارانہ ہیں۔ برائے کرم میری رہنمائی فرماویں۔
2828 مناظر
Q.
اگر کسی شخص نے اپنی شادی کے پہلے دن اپنی بیوی کے ساتھ ہمبستری نہ کی ہو تو کیا طعام ولیمہ حرام ہے؟
2927 مناظر
Q.
میراسوال نکاح کے بارے میں ہے، فی الحال مسئلہ یہ ہے: (۱)میرا سالا کے لیے اس کے گھر والے لڑکی دیکھ رہے تھے ، بیس تیس لڑکی دیکھنے کے بعد بھی میرے سالے کو لڑکی پسند نہیں آئی۔ آخر میں اس نے ایک لڑکی کے لیے ہاں بول دیا۔بات چیت پکی ہو گئی اور کچھ مہینے پہلے منگنی بھی ہوگئی۔ منگی کے بعدپتہ نہیں کچھ ہوا پر اب میرا سالا نکاح کرنے سے انکار کررہا ہے۔ اب اس کا کہنا ہے کہ اس کو لڑکی پسند نہیں ہے۔ اور وہ نکاح کرنا نہیں چاہتا۔ وہ کہتا ہے کہ اس نے گھر والوں کی پریشانی دیکھ کر پہلے ہاں کہا تھا پر اب وہ نکاح نہیں کرنا چاہتا۔ جہاں تک ہمیں پتہ ہے اس کا کسی دوسری لڑکی کے ساتھ بھی کوئی معاملہ نہیں ہے۔ یہ بات لڑکی کے گھر والوں کو پتہ نہیں ہے۔ لڑکی کے گھر والے نکاح کی تیاری کررہے ہیں اور اگلے کچھ ہفتوں میں نکاح کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ لڑکی کے گھر والے غریب ہیں، اور کافی عزت دار ہیں اور ان کی طرف سے کوئی غلطی نہیں ہے۔کیوں کہ لڑکے نے پہلے ہاں بولا تھا اس لیے شادی کی تیاری ہورہی تھی۔ میرا سوال ہے کہ اب کیا کرنا چاہیے۔ لڑکی والوں سے بات کرکے شادی کینسل کرنی چاہیے یا لڑکے کو شادی کے لیے سمجھانا چاہیے۔ یا کوئی اور راستہ بھی ہے؟
2064 مناظر
Q.
ہل یجوز أن تأخذ الزوجة ذکر (العضو التناسل) الزوج في فمہا؟ ھل ھي حرام أم جائز․ أرجو ردکم الکریم عاجلا․
2087 مناظر
Q.
میرا سوال بچپن میں نکاح کے بارے میں ہے۔ میرے ایک دوست نے اپنی لڑکی کی شادی اس کے بچپن میں کردی جب وہ صرف پانچ یا چھ سال کی تھی۔ اس کی لڑکی نے اپنے شوہر کو پانی بھی پلایا۔ اب وہ اپنے شوہر کے پاس جانا نہیں چاہتی ہے۔ وہ اپنی بچپن کی شادی کو نہیں مانتی ہے۔ وہ دوسرے شخص سے شادی کرنا چاہتی ہے۔ کیا وہ بغیر طلاق اور عدت کے کسی دوسرے شخص سے شادی کرسکتی ہے؟
2885 مناظر
Q.
میری بیوی میرے ساتھ صحبت کرنے سے انکار کرتی ہے۔ یہ ایک فطری تقاضا ہے اور مرد کی ضرورت بھی۔ ایسی صورت میں اگر میں زنا کی طرف راغب ہوتا ہوں تو گناہ کبیرہ ہوگا، ان حالات میں مجھے کیا کرنا چاہیے؟
2607 مناظر
Q.
ہم اپنے بھائی کی شادی کے لیے لڑکی ڈھونڈ رہے ہیں لیکن ہماری امی جس لڑکی کے لیے پیغام بھیجتی ہیں تو لڑکی والے اس کو بغیر کچھ پوچھے ہوئے مسترد کردیتے ہیں۔۔میری پھوپھی کی بیٹی بس ذرا غصہ کی تیز ہے اس لیے بھائی ان سے شادی نہیں کرنا چاہتے ،لیکن اس کے لیے ہم سب لوگ بہت امید رکھتے ہیں۔ پھوپھی نے بھی ایک دن امی کو کہہ دیا تھا کہ وہ میرے بھائی کی شادی میری پھوپھی کی لڑکی سے کر دیں، لیکن پھوپھی نے جب کہا اس سے دو دن پہلے میں نے خواب میں دیکھا تھا کہ بھائی جان کی شادی میری پھوپھی کی لڑکی سے ہوگئی ہے او رمیں اس سے کہہ رہی ہوں کہ اسماء لڑائیاں کہاں گئیں، تو کہنے لگی شادی کے بعد سب لڑائی ختم ہوجاتی ہے۔ یہ خواب جب میں نے بھائی جان کو سنایا تو بھائی جان غصہ میں آگئے کہ میری شادی تم لوگ اسی سے کیوں کروانا چاہتی ہو؟ تو امی نے پھوپھی کو یہ کہہ دیا کہ وہ تو ایسے ہی کہہ رہا تھا۔ اس کے بعد پھوپھی پھر چپ ہوگئیں لیکن نہ اس کی بات کہیں ہو پارہی ہے نہ بھائی جان کی۔ ابھی پھر کچھ دن پہلے بھائی جان نے خواب دیکھا کہ ان کی دو شادیاں ہوگئی ہیں ایک میری پھوپھی کی لڑکی ہے اور دوسری کو انھوں نے دیکھا نہیں،لیکن ....
3702 مناظر
Q.
میں ایک طالب علم ہوں میری عمر بائیس سال ہے اور ابھی تک غیر شادی شدہ ہوں اورشادی کرنے کی حالت میں نہیں ہوں۔روزانہ میرے ذہن میں نفسانی خواہشات آتی ہیں میں ان پر قابو نہیں کرپاتا ہوں۔ میں نے دو مہینہ روزہ رکھا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ اس لیے آخر کار میں نے ایک ڈاکٹر سے رابطہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا اور اپنے احساسات پرقابو پانے کے لیے دوا لی۔ کیا اسلام میں جنسی خواہش کو کم کرنے کے لیے دوا یا انجکشن کا استعمال کرنا جائز ہے؟
2294 مناظر
Q.
میرا شوہر بریلوی ہے اور میں بریلوی نہیں ہوں۔ جب میں نے اس سے شادی کی او رمیں نے ان کے ساتھ چال سال گزارا تو مجھے معلوم ہوا کہ وہ غلط ہے اگر میں اس کی پیروی کروں گی تو میں اسلام سے بغاوت کروں گی۔ وہ مزاروں پر جاتا ہے اور ختم شریف دیتا ہے اور وہ بریلوی عقائد کی پیروی کرتا ہے اور مجھ سے بھی ایسا کرنے کو کہتاہے۔ کیا میں اور میرا لڑکا اس کے ساتھ رہ سکتے ہیں؟ میں اس کے لیے کیا کروں۔ برائے کرم کرم مجھ کو اس کے بارے میں بتائیں۔
2413 مناظر
Q.
مفتی صاحب میرے ایک دوست گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائن، لاہور، پاکستان میں سائیکولوجی کے پروفیسر ہیں انھوں نے مجھ سے دو سوال کئے مگر میں ان کے کسی سوال کا جواب نہیں دے سکا۔ آپ سے گزارش ہے کہ ان کے جواب دے دیں۔ اسلام میں مرد کو ایک وقت میں چارشادیاں کرنے کی اجازت ہے مگر عورت کو یہ اجازت کیوں نہیں ہے؟ اس کی حکمت کیا ہے؟ (۲) ایک حدیث میں ہے کہ جو آدمی چالیس دن تک تکبیر اولی کے ساتھ نماز پڑھتا ہے تو اللہ اس کو دو پروانے عطا کرے گا ایک دوزخ سے بری ہونے کا اوردوسرا منافق نہ ہونے کا۔ مگر سوال یہ ہے کہ عورت اس حدیث کی فضیلت میں کس طرح شامل ہوگی؟ یا مسجد الحرام میں ایک لاکھ نماز والی فضیلت میں کیسے شامل ہوں گے جب کہ ہمارے علماء فرماتے ہیں کہ عورت کے لیے افضل ہے کہ ہوٹلیا گھر پر نماز ادا کرے؟
3144 مناظر
Q.
اگر کسی شخص نے اپنی بیوی کو جادوگرنی کہا تو کیا اس سے ان کے نکاح پر اثر پڑے گا؟
1596 مناظر
First
Previous
91
92
93
94
95
Next
Last