• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 13270

    عنوان:

    میرے شوہر نے مجھے صرف قرآن اور حدیث پڑھنے کی اجازت دی ہے، مجھے اصلاح کی بہت ضرورت ہے۔ میں اصلاحی خطبات او راصلاحی بیانات سننا چاہتی ہوں۔ اگر میں ایسا کروں تو کیا یہ شوہر کی نافرمانی ہوگی اور کیا اللہ تعالی مجھ سے ناراض ہوجائیں گے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 13270

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 834=640/ل

    اگر آپ گھر میں بیٹھے ٹیپ رکارڈر پر اصلاحی خطبات یا اصلاحی بیانات سن لیں تو اس کی گنجائش ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند