• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 12879

    عنوان:

    مفتی صاحب میرے ایک دوست گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائن، لاہور، پاکستان میں سائیکولوجی کے پروفیسر ہیں انھوں نے مجھ سے دو سوال کئے مگر میں ان کے کسی سوال کا جواب نہیں دے سکا۔ آپ سے گزارش ہے کہ ان کے جواب دے دیں۔ اسلام میں مرد کو ایک وقت میں چارشادیاں کرنے کی اجازت ہے مگر عورت کو یہ اجازت کیوں نہیں ہے؟ اس کی حکمت کیا ہے؟

    (۲) ایک حدیث میں ہے کہ جو آدمی چالیس دن تک تکبیر اولی کے ساتھ نماز پڑھتا ہے تو اللہ اس کو دو پروانے عطا کرے گا ایک دوزخ سے بری ہونے کا اوردوسرا منافق نہ ہونے کا۔ مگر سوال یہ ہے کہ عورت اس حدیث کی فضیلت میں کس طرح شامل ہوگی؟ یا مسجد الحرام میں ایک لاکھ نماز والی فضیلت میں کیسے شامل ہوں گے جب کہ ہمارے علماء فرماتے ہیں کہ عورت کے لیے افضل ہے کہ ہوٹلیا گھر پر نماز ادا کرے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 12879

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1014=863/ھ

    اگر مرد کی طرح عورت کو بھی چار شادیاں کرنے کی اجازت دے دی جائے تو پھر خلط نسب ہوجائے گا، جب چاروں مجامعت کریں گے تو پھر بچہ کس کا قرار دیا جائے گا؟

    عورت کو نسوانی عوارض کی وجہ سے شہوت کم ہوتی ہے، اب چاروں مردوں کی جنسی تسکین کیسے کرسکے گی، اور بھی بہت ساری حکمتیں حضرت تھانوی کی کتاب [احکام اسلام عقل کی نظر میں] مذکور ہیں، تفصیل کے لیے اس کتاب کو ملاحظہ فرماسکتے ہیں۔

    (۲) عورت کے لیے اپنے گھر میں نماز پڑھنے میں یہی زیادہ فضیلت حاصل ہوگی۔ جہاں تک اس فضیلت کی بات جو حدیث میں مذکور ہے، تو عرض ہے کہ یہ فضیلت اگر عورت کو اس طریقہ سے حاصل نہ بھی ہو تو دوسرے طریقہ سے یہ فضیلت حاصل ہوجائے گی، چنانچہ دوسری حدیث ہے جو عورت پانچ وقت کی نماز پڑھے گی اور روزے رکھے گی، اور اپنے شوہر کی اطاعت کرے گی، تو جنت میں جس دروازے سے چاہے گی داخل ہوگی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند