• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 42524

    عنوان: غیر كفو میں نكاح

    سوال: ایک لڑکا اور لڑکی فون پر یہ کہے کہ ہم ایکدوسرے کو اللہ کو گواہ مان کر نکاح میں قبول کرتے ہیں..تو کیا نکاح ہوجا تاہے؟جب کی لڑکی کے پاس کوئی نہ ہو اور لڑکے پاس کوئی ہو تو پر لڑکی کو پتا نہ ہو .تو کیا اس طرھ نکاح ہو جاتا ہے ؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 42524

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1149-1181/N=1/1434 اس طرح نکاح کرنے سے شرعاً نکاح منعقد نہیں ہوتا قال في الدر (مع الرد کتاب النکاح: ۴/۹۹، ط مکتبہ زکریا دیوبند): تزوج بشہادة اللہ ورسولہ لم یجز إھ نیز لڑکا اور لڑکی میں کسی کے پاس شرعی گواہ موجود ہوں تب بھی راجح قول کے مطابق فون پر ایجاب وقبول کرنے سے نکاح منعقد نہیں ہوتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند