• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 35034

    عنوان: لڑکی کے جہیز کی چیزوں پر سسرال والوں کا کتنا حق ہے؟ اور کیا وہ ان سامانوں کو بغیر اجازت کے استعمال کرسکتے ہیں؟

    سوال: لڑکی کے جہیز کی چیزوں پر سسرال والوں کا کتنا حق ہے؟ اور کیا وہ ان سامانوں کو بغیر اجازت کے استعمال کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 35034

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1668=1145-11/1432 لڑکی کے گھر والے جو سامان اپنی لڑکی کو بطورِ جہیز دیتے ہیں اس کی مالکہ خود لڑکی ہوتی ہے، اس لیے سسرال والوں کا بغیر لڑکی کی اجازت کے لڑکی کے سامان جہیز کا استعمال کرنا درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند