• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 35499

    عنوان: نکاح کے فوراً بعد خلوت صحیحہ کے بغیر ولیمہ جائز ہے یا نہیں؟مع حوالہ جواب دیں۔

    سوال: نکاح کے فوراً بعد خلوت صحیحہ کے بغیر ولیمہ جائز ہے یا نہیں؟مع حوالہ جواب دیں۔

    جواب نمبر: 35499

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1858=1307-12/1432 ولیمہ کی دعوت اجتماعِ زوجین کے بعد کھلائی جاتی ہے: وولیمة العرس سنة وفیہامثوبة عظیمة وہي إذا بنی الرجل بامرأتہ (عالمگیري) البتہ اگر نکاح کے بعد خلوت صحیحہ سے پہلے ولیمہ کی دعوت کردی جائے تو بعض حضرات کے قول کے مطابق اس سے بھی ولیمہ کی سنت ادا ہوجائے گی، قیل إنہا یکون بعد الدخول وقیل عند العقد وقیل عندہما (مرقاة)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند