• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 46217

    عنوان: کیا عیسائی لڑکی سے نکاح جائز ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا عیسائی لڑکی سے نکاح جائز ہے؟

    جواب نمبر: 46217

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1015-670/L=8/1434 عیسائی لڑکی اگر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو نبی مانتی اور انجیل کو آسمانی کتاب تسلیم کرتی ہو تو اس سے نکاح کرنا درست ہے، البتہ آج کل کے بالعموم یہود ونصاریٰ صرف نام کے اہل کتاب ہیں ان کا نہ تو کسی نبی پر ایمان ہے اور نہ ہی وہ کسی کتاب سماوی کے قائل ہیں، ایسی عیسائی لڑکی سے نکاح کرنا جائز نہیں، ویسے بھی عیسائی لڑکی سے نکاح کرنے میں مفسدہ ہے اس لیے عیسائی لڑکی سے نکاح کرنے سے احتراز کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند