• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 36919

    عنوان: اگر ایک عورت اپنے شوہر سے پیار نہیں کرتی اور اس کے خواہشات کو پورا نہیں کرتی پیار نہ کرنے کی وجہ سے تو کیا ایسی حالت میں عورت کو طلاق لینا جائز ہے یا نہیں ؟

    سوال: اگر ایک عورت اپنے شوہر سے پیار نہیں کرتی اور اس کے خواہشات کو پورا نہیں کرتی پیار نہ کرنے کی وجہ سے تو کیا ایسی حالت میں عورت کو طلاق لینا جائز ہے یا نہیں ؟

    جواب نمبر: 36919

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 341=186-3/1433 ایسی صورت میں طلاق کا مطالبہ شوہر سے کرنا بہت ہی زیادہ برا ہے، اس پر واجب ہے کہ شوہر کی اطاعت کرتی رہے ورنہ دنیا وآخرت کے نقصان کا سخت اندیشہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند