• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 1974

    عنوان: جس عورت سے زنا ہوا اس کی بیٹی سے شادی ہوسکتی ہے کیا؟

    سوال:  میری عمر تیس ۳۰/ سال ہے، شیطان نے مجھے اکسایا اور میں نے ایک عورت سے زناکرلیا پھر اللہ کے فضل وکرم سے میں نے صدق دل سے توبہ کرلیا۔ اللہ تعالی میرے توبہ کو قبو ل فرمائے، آمین۔ تب سے میری شادی نہیں ہوئی ہے، میں نے اب شادی کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔ میری ماں نے ایک لڑکی انتخاب کیا ہے لیکن وہ لڑکی اس عورت کی بیٹی ہے جس سے زنا کا ارتکاب ہواہے (زنا کا ارتکاب دوسال قبل ہواتھا اور اب اس کی بیٹی کی عمر بیس ۲۰/ سال ہے) میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا یہ شادی حرام ہوگی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 1974

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1630/ ھ= 1272/ ھ

     

    آپ نے جس عورت سے زنا کیا اُس عورت کی لڑکیاں ہمیشہ ہمیش کے لیے آپ پر حرام ہوگئیں، حاصل یہ کہ زنا کا آپ کو اقرار ہے ایسی صورت میں مزنیہ عورت کی لڑکی سے آپ کا نکاح حرام ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند