• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 13048

    عنوان:

    میرا سوال یہ ہے کہ میرے والد نے میرے لیے میری بہن کے بدلے میری شادی طے کی ہے۔ اگرمہر ادا کی جائے تو پھر نکاح صحیح ہوگا یا نہیں؟ او رشغار کا کیا مطلب ہے؟

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ میرے والد نے میرے لیے میری بہن کے بدلے میری شادی طے کی ہے۔ اگرمہر ادا کی جائے تو پھر نکاح صحیح ہوگا یا نہیں؟ او رشغار کا کیا مطلب ہے؟

    جواب نمبر: 13048

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 953=898/ب

    یہ آٹے ساٹے نکاح جائز نہیں ہے، یعنی آپ کی بہن کے مہر کے بدلہ میں آپ کی شادی میں مہر ہو یہ جائزنہیں ہے۔ آپ کو اپنی بیوی کا اور بہن کا دونوں کا مہر مقرر کرنا ضروری ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند