• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 20434

    عنوان:

    میں جلد ہی پاکستان میں ایک لڑکی سے شادی کروں گا۔ ہم نے پہلے ہی اپنی وزارت برائے مذہبی امور ، عمان میں اس سے شادی کی اجازت حاصل کرنے کے لیے درخواست دی ہے۔اگر ہم عمان سے باہر کسی لڑکی سے شادی کرتے ہیں توعمانی شہری ہونے کے ناطے ہم کو اس کے لیے اجازت لینی پڑتی ہے۔اس کے والد بھی اس کے بارے میں جانتے ہیں، انھوں نے اجازت دے دی ہے۔ کیا اب میں اپنی ہونے والی بیوی سے بات کرسکتا ہوں یا اس کو موبائل کے ذریعہ سے میسج بھیج سکتا ہوں؟ یہاں کچھ اور اسباب ہیں پہلے میں داڑھی نہیں رکھتا تھا (اللہ مجھ کو معاف کرے) لیکن جب میں تبلیغ میں گیا تو میں بہت حد تک بدل چکا ہوں۔ اس لیے وہ سوچتی ہے کہ میں پورے طور پر متشدد ہوں۔ اس لیے میں اس شبہ کو دور کرنا چاہتا ہوں اور کسی طرح سے میں اس کو دعوت دینا چاہتا ہوں اپنی بات چیت کے ذریعہ سے۔ دوسرے میں دن بدن مایوس ہوتا جارہا ہوں کیوں کہ میں دوسری لڑکیوں کو نہیں دیکھتا ہوں اورنہ ہی کوئی دوستی رکھتا ہوں۔ اس لیے میں اپنے آپ کو اس سے بات کرکے موقع دینا چاہتا ہوں۔ کیا میں اپنی ہونے والی بیوی سے بات کرسکتا ہوں اور یا موبائل کے ذریعہ سے اس کو میسج بھیج سکتا ہوں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 20434

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 517=344-4/1431

    جب تک آپ کا اس سے نکاح نہ ہوجائے وہ آپ کے لیے اجنبیہ ہے، جس طرح اجنبیہ لڑکی سے بلاضرورت باتیں کرنا یا اس کو میسیج بھیجنا جائز نہیں، اسی طرح اس لڑکی سے جب تک نکاح نہ ہوجائے بات کرنا یا میسیج بھیجنا جائز نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند