• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 58011

    عنوان: نكاح میں ضد

    سوال: میرے والد صاحب ایک جگہ میری شادی کرنا چاہتے ہیں اور میری والدہ دوسری جگہ۔ میری طرف سے کوئی اعتراض نہیں ہے ۔ لیکن ان دونوں کا آپس میں اتفاق نہیں ہو رہا۔ اصل میں مسئلہ صرف یہ ہے کے ۱۵ سال سے ایک دوسرے سے ناراض ہیں تو وہ ہر کام میں ایک دوسرے کی مخالفت کرتے ہیں- میری والدہ کہتی ہیں مجھے اگر میں نے ان کی بات نہ مانی تو وہ ہمیں چھور کر چلی جائیں گی- میں کیا کروں؟ کس کی بات مانوں؟جزاک اللہ خیرا

    جواب نمبر: 58011

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 432-429/B=6/1436-U ضد کا کوئی علاج نہیں، نکاح کا رشتہ دائمی یعنی ہمیشہ کے لیے ہوتا ہے اس لیے اپنے خاندان میں کسی بااثر آدمی کو درمیان میں ڈال کر آپ کے والدین کے اختلاف کو دور کریں اور مصالحت کی شکل نکالیں، مسلمان کو چاہیے کہ ضد اور اختلاف کو دور کرے، اور بڑوں کے مشورے پر عمل کرے، اختلاف کو باقی رکھنا، نادانی کی بات ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند