• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 11939

    عنوان:

    کورٹ میرج کے بارے میں کیا حکم ہے جب کہ لڑکا اور لڑکی میں سے کسی کی فیملی اس میں شامل نہیں ہوئی اوران میں سے کسی کو نکاح سے پہلے اس کا علم نہیں تھا؟

    سوال:

    کورٹ میرج کے بارے میں کیا حکم ہے جب کہ لڑکا اور لڑکی میں سے کسی کی فیملی اس میں شامل نہیں ہوئی اوران میں سے کسی کو نکاح سے پہلے اس کا علم نہیں تھا؟

    جواب نمبر: 11939

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتویٰ: 575=575/م

     

    لڑکا اور لڑکی دونوں اگر بالغ اور باہم کفو ہوں اور شرعی گواہوں کی موجودگی میں نکاح کا ایجاب وقبول کرلیں، تو اس طرح نکاح اگرچہ شرعاً منعقد ہوجاتا ہے، لیکن نکاح میں اس قدر اخفاء کہ لڑکا اور لڑکی کے والدین کو بھی خبر نہ ہو یا ان کی اجازت ورضامندی کے بغیر نکاح کرلینا منشأ شریعت کے خلاف ہے، نکاح میں اعلان واظہار مطلوب ہے، اور جو نکاح والدین کی رضامندی سے ہوتا ہے، اس میں بالعموم دوام اور خیر وبرکت ہوتی ہے، زندگی خوش گوار ہوتی ہے، کورٹ میرج میں بعض مرتبہ نکاح کے شرائط مفقود ہونے کی وجہ سے نکاح صحیح نہیں ہوتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند