• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 152714

    عنوان: میاں بیوی کا آپس میں تین سال سے نہ ملنے پر نکاح باقی رہے گا یا نہیں؟

    سوال: میری سالی اپنے شوہر سے تین سال سے زیادہ ہو گئے ہیں نہ ہی ملی اور نہ ہی اپنے شوہر کا چہرہ دیکھا۔ اور نہ ہی شوہر اس کا اور بچوں کا خرچ دے رہا ہے۔ اس کے دو لڑکے ہیں جن کا خرچ یہ کپڑے سل کر خود اٹھاتی ہے۔ اس کے بچوں کی عمر ایک کی بارہ اور دوسرے کی گیارہ سال ہے، کیا یہ میاں بیوی اب بھی نکاح میں ہیں یا نکاح اب باقی نہیں رہا؟

    جواب نمبر: 152714

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1136-1067/sd=11/1438

     آپ کی سالی کو اگراُس کے شوہر نے چھوڑ رکھا ہے ، وہ اس کو طلاق بھی نہیں دیتا اور نہ ہی خلع پر راضی ہے ، بیوی اور بچوں کا نفقہ بھی نہیں د یتا ہے ، تو محض اس وجہ سے نکاح ختم نہیں ہوگا، نکاح ختم ہونے کے لیے طلاق یا خلع یا فسخ ضروری ہے ، محض علیحدہ رہنے سے نکاح ختم نہیں ہوتا۔ واضح رہے کہ آپ کی سالی اگر مسئلے کا حل چاہتی ہے ، تو مقامی یا قریبی شرعی پنچائت سے رجوع کیاجائے ، اراکین شررعی پنچائت الحیلة الناجزہ کے مطابق فیصلہ فرمائیں گے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند