• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 18948

    عنوان:

    نکاح ہوگیا، رخصتی ابھی نہیں ہوئی؟

    سوال:

    جناب میری عمر انتیس سال ہے میرا نکاح ایک مہینہ پہلے ہوا ہے اور رخصتی کی تقریب تقریباً دو سال کے بعد ہونی ہے میں اپنی بیوی کے ساتھ مباشرت کرنا چاہتاہوں مگر میری بیوی اس بات کے لیے کسی طرح راضی نہیں ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ابھی رخصتی نہیں ہوئی ہے اور یہ کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ مہربانی فرماکر بتائیں کہ مجھے کیا کرنا چاہیے، کیوں کہ مجھے شہوانی خواہش کافی زیادہ محسوس ہورہی ہے اور دو سال انتظار کرنا بہت مشکل ہے میرے لیے؟دوسرا سوال یہ ہے کہ میں نے اپنی بیوی کو کسی طرح راضی کرلیا تھا بوس و کنار کے لیے جو میں نے کیا بھی مگر اس کے بعد میری بیوی اور زیادہ متردد ہوگئی اور کہہ رہی ہے کہ یہ جو کچھ بھی ہوا ہے ایسا بھی نہیں ہونا تھا اور اسی وجہ سے بہت زیادہ ٹینشن میں ہے۔ مجھے تفصیلی جواب دیں تاکہ یہ جواب اپنی بیوی کو بھی دکھا سکوں۔

    جواب نمبر: 18948

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 142=135-2/1431

     

    اگر آپ کا باقاعدہ شرعی طریق پر نکاح ہوگیا ہے تو اب تعلقاتِ زوجیت حلال ہوگئے، آپ نے جو کچھ اپنے حالات لکھے ہیں ان کا مقتضی یہ ہے کہ آپ پہلی فرصت میں اپنی بیوی کو اپنے پاس لاکر رکھیں اور بیوی پر بھی لازم ہے کہ اس سلسلہ میں آپ کا پورا تعاون کرے، محض رسمی اور رواجی رخصتی شرعاً کوئی حکم نہیں بلکہ صورتِ مسئولہ میں مدتِ طویلہ کا رخصتی کی خاطر انتظار جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند