• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 151626

    عنوان: میرے ایک رشتہ دار کی طرف سے ایک رشتہ آرہاہے مجھے كیا كرنا چاہیے؟

    سوال: میرے ایک رشتہ دار کی طرف سے ایک رشتہ آرہاہے، اس فیملی کا ذریعہ آمدنی ایل آئی سی پالیسی ہے اور میں جانتاہوں کہ لڑکی کے والد کا اخلاق پہلے صحیح نہیں تھا اور اس لڑکی کے ایک بھائی کا کیرکٹر بھی نہیں اچھا نہیں ہے۔ براہ کرم، میری رہنمائی فرمائیں کہ میں اس فیملی میں رشتہ کروں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 151626

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1059-934/H=9/1438

    اگر لڑکی کے اخلاق وعادات صلاح ونیکی پر اطمینان ہو تو استخارہ کرلیں، بعد استخارہ کے جیسا دل کا رجحان ہوجائے اس کے موافق عمل کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند