• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 145997

    عنوان: ہمارے والد صاحب ہمارے بھائی کا نکاح نہیں کر رہے ہیں

    سوال: (۱) اگر ہمارے والد صاحب ہمارے بھائی کا نکاح نہیں کر رہے ہیں اور اگر کو ئی بھی رشتہ آتا ہے تو کسی نہ کسی بہانے سے اس رشتہ کو کاٹ دیتے ہیں تو ایسی حالت میں بھائی کا نکاح کس طرح سے کیا جائے؟ (۲) دوسرا سوال یہ ہے کہ ہمارے والد صاحب پراپرٹی کو تقسیم نہیں کررہے ہیں، فیملی کی کنڈیشن اس طرح سے کردی ہے کہ کوئی بھی بھائی بہن آپس میں محبت (پیار اور دیکھ بھال) نہیں ہے او رکوئی بھی گھر نہیں آنا چاہتا، وہ کسی بھی حال میں پراپرٹی کی تقسیم نہیں کرنا چاہتے، ایسی حالت میں شریعت کا کیا قانون ہے؟ اور کیا ہم سب بھائی بہن کا کوئی حق ہے باپ کی پراپرٹی میں؟

    جواب نمبر: 145997

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 121-068/B=2/1438

    (۱) خاندان میں کسی بڑے آدمی کو درمیان میں ڈال کر انہیں سمجھائیں۔

    (۲) ان کی وفات کے بعد تقسیم کر لیجئے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند