• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 40228

    عنوان: آداب مباشرت

    سوال: ہمبستری کے طریقے اور کپڑے اتارنے کے سلسلے میں کیا حکّام ہیں ؟

    جواب نمبر: 40228

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1586-1236/B=8/1433 ہمبستری کا کوئی طریقہ شریعت میں نہیں بتایا گیا ہے، بس یہ حدیث سامنے رکھیں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی میری شرم گاہ نہیں دیکھی نہ میں نے کبھی آپ کی شرم گاہ دیکھی۔ بس اس حیاء وتستر کے ساتھ آپ زندگی گذارسکتے ہوں تو گذاریں۔ یہ تو اولویت پر محمول ہے۔ ضرورةً شرم گاہ کا حصہ شوہر یا بیوی دیکھ سکتی ہے۔ لیکن زیادہ بے حیائی نہ ہونی چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند