• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 21904

    عنوان:

    سوال یہ عرض کرنا ہے کہ ہمارے یہاں ایک شخص نے ایک عورت کے ساتھ زنا کیا اور اس سے حمل ٹھہر گیا۔ حالت حمل میں اس کے ساتھ نکاح جائز ہے یا نہیں؟جواب مرحمت فرماویں۔

    سوال:

    سوال یہ عرض کرنا ہے کہ ہمارے یہاں ایک شخص نے ایک عورت کے ساتھ زنا کیا اور اس سے حمل ٹھہر گیا۔ حالت حمل میں اس کے ساتھ نکاح جائز ہے یا نہیں؟جواب مرحمت فرماویں۔

    جواب نمبر: 21904

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 650=650-5/1431

    اگر جواز نکاح سے مانع کوئی سبب مثلاً حرمت رضاعت وغیرہ موجود نہیں تو حالت حمل میں اس عورت کے ساتھ نکاح جائز ہے اور (زانی، مزنیہ) دونوں پر توبہ استغفار لازم ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند