• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 35997

    عنوان: حق مہر کس وقت دینا ضروری ہے؟اور کیا اس کو دئیے بغیر یا معاف کروائیے بغیر بیوی سے ہمبستری کرنا ٹھیک ہے کہ نہیں؟

    سوال: حق مہر کس وقت دینا ضروری ہے؟اور کیا اس کو دئیے بغیر یا معاف کروائیے بغیر بیوی سے ہمبستری کرنا ٹھیک ہے کہ نہیں؟

    جواب نمبر: 35997

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 38=30-1/1433 (۱) اگر معجل ہو تو بعد نکاح جلد از جلد ادائیگی واجب ہے موٴجل ہو اور تاخیر سے ادا کردے تو بھی گنجائش ہے۔ (۲) معجل کی صورت میں بیوی کو ادائے مہر سے قبل منع کردینے کا حق ہے، تاہم اگر وہ منع نہ کرے تو دونوں صورتوں میں ہمبستری جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند