• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 38907

    عنوان: بیوی کو طلاق دینے کے بعد اس کی سوتیلی ماں سے نکاح

    سوال: مجھے ایک مسلہ درپیش ہے مسئلہ یہ ہے کہ کیا ایک آدمی اپنی بیوی کو طلاق دینے کے بعد اس کی سوتیلی ماں سے نکاح کرسکتا ہے ایسی صورت میں کہ اس کی سوتیلی ماں بیوہ ہے اور اس نے اسے دودھ نہیں پلایا اور نہ ہی اس کی پرورش کی ہے اور نہ ہی ان کے درمیان خونی رشتہ ہے۔براے مہربانی قرآن و سنت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں ۔ جناب کی عین نوازش ہو گی۔

    جواب نمبر: 38907

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 997-822/B=6/1433 مطلقہ بیوی کی سوتیلی ماں کے ساتھ جب اور کوئی حرمت کا رشتہ نہیں ہے تو نکاح ہوسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند