معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 57536
جواب نمبر: 57536
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 291-288/B=4/1436-U
حرمت مصاہرت ثابت ہونے کے لیے پہلی شرط یہ ہے کہ کھلے جسم چھوئے، دوسری شرط یہ ہے کہ شہوت کے ساتھ چھوئے، تیسری شرط یہ ہے کہ چھونے کے بعد شہوت میں خوب زیادتی پیدا ہوجائے، اگر چھونے کے بعد فوراً منی نکل گئی تو منی نکلنے سے شہوت ختم ہوجاتی ہے، لہٰذا یہاں تیسری شرط نہیں پائی گئی تو حرمت مصاہرت ثابت نہ ہوئی، خالہ کی لڑکی سے نکاح درست رہے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند