• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 178265

    عنوان: جماع کے وقت گالی نکل جانا؟

    سوال: (۱) ہمبستری کے وقت اگر منہ سے جوش میں کوئی گالی نکل جائے بیوی کے لیے ، وہ بھی ایک بار ، ویسے تو دعا وغیرہ کا اہتمام کرتے ہیں، الحمد للہ، تو اس سے نکاح پر کوئی فرق تو نہیں پڑتاہے؟ بعد میں بیوی سے معافی بھی مانگ لی؟ (۲) دوسرا سوال یہ ہے کہ گالی دینے سے کیا نکاح پر کوئی اثر پڑتاہے؟

    جواب نمبر: 178265

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1034-750/H=09/1441

    (۱) ایسا بیہودہ جوش قابل اصلاح ہے۔

    (۲) نکاح پر کوئی اثر صورتِ مسئولہ میں نہیں پڑا بلکہ علیٰ حالہباقی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند