• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 35609

    عنوان: بغیر گواہوں کے ٹیلیفون پر نکاح

    سوال: میں کوریا میں جاب کرتا ہوں اور وہاں پر میری ملاقات ایک انڈین مسلم لڑکی سے ہوئی ہم دونو وہاں پر دوست بن گے کیوں کہ وہاں اپنے جیسے religion کہ لوگ کم ہیں پھر ہمیں لگا کہ اگر ہماری دوستی ایسی ہی رہی تو ہم گناہ کر بیٹھیں گے تو ہم نے ایک مولانا سے مشورہ کیا telephone پر کہ وہ بتایں کہ ہم نکاح کیسے کریں کیوں کہ گواہ تھے نہیں وہاں پر اور گھر والوں کو ہم بتانا نہیں چاہتے تھے ....ہم دونو نے ایک دوسرے سے ایجاب و قبول کر لیا جب کہ وہاں کوی گواہ موجود نہیں تھا اور نہ کسی نے سنا ...بس ہم دونو تھے ...اس کہ بعد ہم دونو نے میں بیوی کی زندگی گزارنی سٹارٹ کر دی اور ہم نے سب کچھ کیا بس دخول نہیں کیا کیوں کہ ہم گھر والوں کی مرضی سے پہلے دخول نہیں کرنا چاہتے تھے کیوں کہ اگر ہم کر لیتے تو وہ کنواری نہ رہتی اور اگر ہم گھر والوں کی وجہہ سے الگ ہوتے تو اسکو کوئی قبول نہ کرتا ....ہم دونو نے ایک دوسرے کو ہر جگہ بوسہ کیا ہوا ہے .....اب ہمیں کسی نے کہا ہے کہ ہمارا نکاح فاسد ہے اور ہم نے زنا کیا ہے اور ہمیں الگ ہو جانا چاہے ...please رہنمائی فرمایں...

    جواب نمبر: 35609

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1895=1339-1/1433 جس شخص نے آپ کو بتایا کہ آپ کا نکاح فاسد ہوا، اس نے صحیح بتایا، نکاح کے صحیح ہونے کے شرائط میں سے دو گواہوں کا ہونا ضروری ہے، آپ لوگوں نے نکاح گواہوں کی موجودگی کے بغیر کیا اس لیے نکاح صحیح نہ ہوا، آپ لوگوں نے اس کے بعد جو کچھ بھی حرکت کی اس پر توبہ واستغفار ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند