• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 151502

    عنوان: میری قوت مردمی كمزور ہوگئی ہے‏‏، میرے گھر والے والے شادی كو كہہ رہے ہیں‏، میں كیا كروں؟

    سوال: میری عمر 24سال ہے، غلط عادت کی وجہ سے میری قوت مرادنگی کمزور ہوگئی ہے، اور میں اس دباؤ میں ہوں کہ آیا میں شادی کے قابل ہوں یا نہیں؟میرے گھروالے شادی کے لیے کہہ رہے ہیں اور میں کوئی جواب نہیں دے پارہاہوں۔ براہ کرم، میری مدد فرمائیں کہ میں کیا کرسکتاہوں؟ میں اپنے غلط عادتوں کی وجہ سے بہت شرمندہ ہوں، اب میں نے وہ سب عادتیں چھوڑدی ہیں، اور میں ایک اچھی زندگی گذارنا چاہتاہوں ۔ براہ کرم، میری صحت کے لیے قرآن وحدیث سے کچھ عمل یا وظیفہ بتائیں۔

    جواب نمبر: 151502

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 47-69/L=2/1440

    آپ نمازوں اور تلاوت کا اہتمام کریں اور اللہ رب العزت سے دعا کریں نیز کسی ماہر حکیم سے علاج بھی کرانا شروع کردیں اللہ نے چاہا تو آپ صحت یاب ہو جائیں گے اور جب تک آپ صحت یاب نہ ہوجائیں شادی میں جلدی نہ کریں اگر گھر والے کہیں تو حسن تدبیر سے معذرت کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند