معاشرت
>>
نکاح
سوال نمبر: 35401
عنوان: دوسری شادی کرنے کی شرائط
سوال: (۱) میں یہ پوچھنا چاہتی ہوں کے کیا کوئی شادی شدہ مرد دوسری شادی پہلی بیوی سے چھپ کے یا اس سے جھوٹ بول کر کے کر سکتا ہے ؟ کیا اس کا ایسا کرنا پہلی بیوی سے دھوکہ نہیں ہو گا اور برائے مہربانی یہ بھی واضح کر دیں ک
(۲) کیا کیا شرعیت ہیں شوہر کے لیہ .....کیا دونو بیویوں کو ایک جیسا مرتبہ اور ایک جیسے سہولیات عزت وقت اور خرچ دینا ضروری نہیں؟
جواب نمبر: 3540101-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ھ): 2352=1350-12/1432
(۱) جھوٹ بولنا دھوکہ دینا تو جائز نہیں باقی نکاح اگر شرعی اصول وضوابط کو ملحوظ رکھ کر کرلیا تو وہ منعقد ودرست ہوجائے گا۔
(۲) دونوں کے درمیان عدل ومساوات واجب ہے، خرچ اور وقت میں بھی برابری لازم ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند