• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 67848

    عنوان: کیا مخنث غیر مشکل کا نکاح دوسرے مخنث غیر مشکل سے جائز ہے ؟

    سوال: کیا مخنث غیر مشکل کا نکاح دوسرے مخنث غیر مشکل سے جائز ہے ؟ نیز کیا کوئی عورت ایسے مخنث سے نکاح کرسکتی ہے جس میں مردانہ علامات پائی جاتی ہوں؟

    جواب نمبر: 67848

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1209-1125/B=12/1437 اگر ایک خنثی غیر مشکل میں علامت رجولیت اور دوسرے میں علامت نسوانیت پائی جاتی ہے تو کرسکتے ہیں اسی طرح کوئی ایسے خنثی سے جس میں مردانہ علامت پائی جاتی ہے نکاح کرسکتی ہے جبکہ ہر ایک دونوں کی جنسی خواہشات جائز طریقے پر پوری کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند