• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 158047

    عنوان: نکاح سے پہلے کلمہ پڑھانا

    سوال: کیا نکاح سے پہلے کلمے پڑھا نا بدعت ہے ؟ کیا کوئی دلیل ہے ؟

    جواب نمبر: 158047

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:389-323/sd=4/1439

     عقد نکاح کے وقت کلمہ پڑھانا احادیث نبویہ، صحابہ کرام اور ائمہ مجتہدین سے منقول نہیں،نکاح دو گواہوں کی موجودگی میں ایجاب وقبول سے منعقد ہوجاتا ہے ، کلمہ پڑھانا نہ ضروری ہے اور نہ مسنون؛ البتہ اگر زوجین میں سے کسی کے متعلق یہ علم ہو کہ اس کے عقائد صحیح نہیں ہیں، تو نکاح سے پہلے تجدید ایمان کے لیے اُس کو کلمہ پڑھانا ضروری ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند