• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 8031

    عنوان:

    کیا لڑکی سے محبت کرنا جائزہے؟ اگر اس سے ہی شادی کا ارادہ بھی ہو اور اس کا بھی ارادہ ہو تو کیا ہماری محبت جائز ہے؟ میں نے کچھ کتابوں سے نقل کیا ہے کہ اگر ان کی محبت اوران کے ملنے سے ان کے دین میں اضافہ ہو تومحبت جائزہے، کیا یہ صحیح ہے؟ جلد جواب دیں میری زندگی کا سوال ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 8031

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1027=1027/م

    جن کتابوں سے مذکورہ بات آپ نے نقل کی ہے، اگر ان کا پورا حوالہ نقل کرتے تو ان کی تصحیح و تغلیط کا فیصلہ کیا جاسکتا تھا، جس لڑکی سے شادی کا ارادہ ہو، شریعت نے اس کو شادی سے پہلے ایک مرتبہ دیکھ لینے کی اجازت دی ہے، اس سے زیادہ اس سے بلاضرورت بات کرنا خواہ بذریعہ فون ہو یا بلاواسطہ ہو، اور اس سے ملنا، محبت کی باتیں کرنا وغیرہ امور شرعاً ناجائز ہیں، ان سے اجتناب لازم ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند