• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 12329

    عنوان:

    میں نے ایک لڑکی سے نکاح کے بارے میں جو کہ نیک ہے اپنے گھر والوں سے مشورہ کیا سب نے کہا اچھی لڑکی ہے۔ اس لڑکی سے نکاح کرنا چاہا۔ ابو نے ایک جن سے پوچھا تو جن نے کہا تم دونوں کے ستارے نہیں ملتے۔ میں نے ابو سے کہا کہ اس کی اسلام میں گوئی حقیقت نہیں لیکن ابو نہیں مان رہے۔ تو میں نے استخارہ کیا۔ خواب میں دیکھتا ہوں کہ میں مجاہدین کے ساتھ ہوں ایک پہاڑ پر چڑھ رہا ہوں وہ پہاڑ بالکل سیدھا ہے ۔ چڑھنے میں بہت دشواری ہو رہی ہے۔ کبھی ہاتھ چھوٹ جاتا ہے تو کبھی ڈر جاتاہوں لیکن آخر میں ایک شخص جو پہلے سے پہاڑ پر چڑھا ہوتا ہے جو کہ مجاہدین کا امیر ہے میرا ہاتھ پکڑتا ہے اور نیچے سے دوسرا ساتھی مجھے ڈھکیلتا ہے تو پہاڑ پر چڑھ جاتا ہوں۔ کچھ دیر وہاں بیٹھتا ہوں پھر وہ پہاڑ جیسے گر جاتا ہے اور ہم دشمنوں کے پاس جاتے ہیں ۔ پھر مقابلہ کرتے ہیں وہاں سے نکل جاتے ہیں۔ لیکن پھر پکڑا جاتاہوں او ردشمن میری پیشانی پر کلہاڑا مارتا ہے خون نکلتا ہے اور میں ان سے دلیری سے جواب دے رہا ہوں او رخوش ہوں چہرے پر نور ہے۔ برائے کرم اس کی تعبیر جلد بتائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 12329

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 826=690/د

    جن کی بات کا اعتبار نہیں، ستاروں کے ملنے نہ ملنے کی خبر پر اعتماد کرنا شرعاً جائز نہیں آپ والدین کو نرمی حکمت سے سمجھانے کی کوشش کریں اور درخواست کریں کہ وہ بھی استخارہ کرلیں۔ اور آپ خود بھی پھر سے استخارہ کریں ایک دو مرتبہ میں دل کا میلان یک طرف نہ ہو تو سات مرتبہ تک استخارہ کریں بعد استخارہ دل میں جو بات جمے اس کے مطابق عمل کریں، بہتر ہے کہ والدین کو بھی اس پر آمادہ کرلیں اور ان کی مرضی سے ہی نکاح کا اقدام کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند