معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 606540
کسی خاص نسل کی لڑکی سے نکاح کرنے کی قسم کھالے تو دوسری نسل کی لڑکی سے نکاح کرنے کی کیا ترکیب ہے؟
سوال : عبداللہ نے کہا" خالص عربی النسل لڑکی کے علاؤہ جس لڑکی سے بھی نکاح کرو اسے طلاق "اب سوال یہ ہے کیا عبداللہ کا نکاح غیر عربی النسل سے باقی نہیں رہے گا ؟ کیا عجمی سے نکاح کرتے ہیں طلاق واقع ہو جائے گی ؟ نکاح کو باقی رکھنے کی کوئی صورت ہے یا نہیں ؟
جواب نمبر: 606540
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 180-134/B=03/1443
صورت مسئولہ میں عبداللہ جس غیر عربی النسل سے نکاح کرے گا تو اس پر طلاق واقع ہوجائے گی۔ نکاح باقی نہیں رہے گا۔ اس کے نکاح کی ایک صورت ہے کہ عبد اللہ کے زبانی یا تحریری حکم کے بغیر کوئی تیسرا شخص فضولی کسی عجمی عورت سے نکاح کردے اور بعد میں عبد اللہ کو مطلع کردے اور وہ مہر کے پیسے وغیرہ کچھ عجمی کے پاس بھیج دے تو اس طرح سے نکاح دونوں کا صحیح ہوجائے گا اور دونوں میاں بیوی کی طرح ازدواجی زندگی گذار سکتے ہیں۔ ہٰکذا فی کتب الفقہ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند