• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 36044

    عنوان: پوچھنا یہ ہے دو بہنیں ہیں۔ ایک بہن کی اولاد میں صرف بیٹیاں ہیں اسکا کوئی بیٹا نہیں ہے اور اگر وہ اپنی دوسری بہن سے بیٹا گود لیتی ہے تو وہ دوسری بہن کا بیٹا اسکی بیٹیوں کے لئے محرم ہو گا یا نامحرم ہو گا؟ تفصیلی جواب عنایات فرمیں۔ شکریہ۔

    سوال: پوچھنا یہ ہے دو بہنیں ہیں۔ ایک بہن کی اولاد میں صرف بیٹیاں ہیں اسکا کوئی بیٹا نہیں ہے اور اگر وہ اپنی دوسری بہن سے بیٹا گود لیتی ہے تو وہ دوسری بہن کا بیٹا اسکی بیٹیوں کے لئے محرم ہو گا یا نامحرم ہو گا؟ تفصیلی جواب عنایات فرمیں۔ شکریہ۔

    جواب نمبر: 36044

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 161=89-1/1433 گود لینے سے بچہ گود لینے والے کے حق میں حقیقی بیٹے کے درجہ میں نہیں ہوتا نہ اس سے رشتہ محرمیت (اگر پہلے سے نہ ہو) ثابت ہوتا ہے، نہ ہی حق وراثت۔ لہٰذا گود لینے والی تو اس بچہ کی خالہ اورمحرم ہے، مگر اس کی بیٹیاں نامحرم ہیں جن سے اس بچہ کا نکاح ہوسکتا ہے، جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند