• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 148273

    عنوان: نکاح کی مسلم/غیرمسلم مشترکہ محفل میں چندہ کرنا

    سوال: مساجد میں منعقد نکاح کی محفل میں مسجد کے ماہانہ اخراجات کے لیے چندہ جمع کیا جاتا ہے کبھی کبھی اس مجلس میں غیرمسلم بھی چندہ ڈالتے ہیں۔ اس صورت میں کیا کیا جائے جبکہ مسجد کی کوء مستقل ذرائع آمدنی نہیں ہے ؟

    جواب نمبر: 148273

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 536-566/L=5/1438

    غیرمسلمین سے چندہ طلب تو نہ کیا جائے؛ البتہ اگر وہ خود ہی بخوشی کارِ ثواب سمجھتے ہوئے کچھ رقم مسجد کو دیدیں تو اس کے لینے اور مسجد کے جملہ اخراجات میں اس رقم کو صرف کرنے میں مضائقہ نہیں، واضح رہے کہ چندہ اس طور پر کرنا چاہیے کہ جبر کا تحقق نہ ہو بلکہ دینے والا بخوشی رقم دیدے، جبراً چندہ کرنا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند