• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 175211

    عنوان: رشتہ لگنے كے بعد لڑكی سے بات چیت كرنا

    سوال: کیا فرماتے ہین علماء و مفتیان عظام شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ زید کا رشتہ ازدواج کے بندھن میں بندھنے جارہا ہے رشتہ تو لگ چکاہے لیکن فی الحال نکاح وغیرہ کچھ ہوا نہیں ان شاء اللہ وہ بھی ہوجائے گا، لیکن زید ابھی اس لڑکی سے بات کرتا ہے تو کیا شریعت میں اس کا بات کرنا ایک اجنبیہ سے صحیح ہے یا نہیں ؟ شریعت کا نقطہ نظر کیا ہے ؟مدلل جواب دیں۔, اخوکم فی اللہ

    جواب نمبر: 175211

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 435-309/B=04/1441

    چونکہ ابھی صرف رشتہ طے ہوا ہے نکاح نہیں ہوا ہے اس لئے ابھی وہ لڑکی زید کے لئے اجنبی عورت ہے نکاح کے بعد وہ اس کی زوجہ ہوگی۔ اس لئے ابھی صبر سے کام لینا چاہئے، ابھی بات چیت نہ کرنی چاہئے۔ اگر زید احتیاط نہیں کرے گا تو گنہگار ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند