• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 53019

    عنوان: نکاح کرنا سنت ہے، عفت وپاکدامنی نیز اولاد حاصل کرنے کی نیت سے کرنا باعث ثواب ہے

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میں ایک لڑکی سے نکاح کرنا چاہتاہوں اور سوائے خدا کے میں نے یہ بات کسی سے نہیں کہی ہے ، اور نہ ہی کہنا چاہتاہوں کچھ ، ہم یہ چاہتے ہیں کہ میرا اس سے نکاح ہوجائے اور وہ بھی ہم سے نکاح کرنا چاہتی ہے ۔ ہم ہر روز صرف اس نیت سے روزہ رکھتے ہیں کہ اس سے میرا نکاح ہوجائے، رات میں آنکھ کھلنے پر ہم صلاة الحاجة ، تہجد پڑھ کر اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ میراا س سے نکاح ہوجائے ، جب بھی نماز پڑھتے ہیں اور دعا کے لیے ہاتھ اٹھاتے ہیں تو سب سے پہلے میری زبان سے یہی نکلتاہے کہ میرا اس سے نکاح ہوجائے ، عصر سے پہلے بھی ہم سورة یاسین پڑھ کر دعا کرتے ہیں ، کیا یہ سب کرنا صحیح ہے ؟ ہم کچھ غلط تو نہیں کررہے ہیں ؟ہمیں اس سے ہر قیمت پر نکاح کرنا ہے ، کوئی بھی وظیفہ ، نماز یا کچھ بھی ہم نے کی۔ ہمارا نکاح کیسے ہوجائے تفصیل سے جواب دیں۔ بڑی مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 53019

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 844-653/D=7/1435-U نکاح کرنا سنت ہے، عفت وپاکدامنی نیز اولاد حاصل کرنے کی نیت سے کرنا باعث ثواب ہے، آپ استخارہ کرلیں (جس کا طریقہ بہشتی زیور میں لکھا ہے) نیز سمجھ دار تجربہ کار لوگوں سے مشورہ کرلیں اوردونوں اپنے اپنے گھروالوں بالخصوص والدین کو بتلادیں ان کی رضامندی سے نکاح کا اقدام کریں، بغیر ان امور کے جو نکاح محض جذبات سے مغلوب ہوکر انجام پاتا ہے اس کے نتائج بہت نقصان دہ سامنے آتے ہیں، نکاح سے پہلے لڑکی سے بات چیت کرنے سے احتیاط کریں، آپس میں ملنا جلنا بالخصوص تنہائی میں حرام ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند