• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 51183

    عنوان: کیا حرمت مصاحرت صرف چھونے سے ثابت ہوجائے گی یا شہوت کے ساتھ دیکھنا بھی ضروری ہے؟

    سوال: چندمسئلہ میں آپ کی رہنمائی درکا رہے۔ (۱) کیا حرمت مصاحرت صرف چھونے سے ثابت ہوجائے گی یا شہوت کے ساتھ دیکھنا بھی ضروری ہے؟ (۲) پرائیویٹ اعضاء سے کیا مراد ہیں، کیا اس میں منھ، چہرہ اور ہونٹ بھی شامل ہیں؟ (۳)پرائیویٹ اعضاء کو دیکھنے کا مطلب کھلا ہوا دیکھنا ہے یا کپڑوں میں بھی؟ (۴) کیا صرف فون پر شہوت کے ساتھ بات کرنا یا آمنے سامنے بھی شہوت سے بات کرنا حرمت مصاحرت کا سبب بنتا ہے؟ (۵)اور شہوت کے ساتھ دیکھنے کا حکم کیا ہے؟ کیا اس سے حرمت مصاحرت ہوجاتی ہے؟

    جواب نمبر: 51183

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 490-490/M=5/1435-U (۱) اگر شہوت کے ساتھ بلا حائل چھونا ثابت ہوجائے تو حرمت ثابت ہوجائے گی، دیکھنا ضروری نہیں۔ (۲، ۳) جس عضو کو کھلا ہوا اور شہوت کے ساتھ دیکھنے سے حرمت ثابت ہوجاتی ہے وہ صرف فرج داخل ہے، اس میں منھ چہرہ اور ہونٹ شامل نہیں، یعنی فرج کے علاوہ اعضاء کو صرف شہوت کے ساتھ دیکھنا ثبوت حرمت کے مصاہرت کے لیے کافی نہیں بلکہ مس بالشہوة ضروری ہے۔ (۴) نہیں۔ (۵) اس کا حکم نمبر ۳ کے تحت آچکا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند