• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 65848

    عنوان: کیا رضاعی ماں کی بہن سے نکاح درست ہے؟

    سوال: مجھے ایک عورت نے بچپن میں دودھ پلایاہے توکیا اب اس عورت کی بہن سے میرا نکاح ہوسکتاہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 65848

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 870-843/N=9/1437 جس عورت نے آپ کو بچپن میں دو سال کی عمر مکمل ہونے سے پہلے دودھ پلایا، وہ آپ کی رضاعی ماں ہے اور اس کی بہن آپ کی رضاعی خالہ، اورمذہب اسلام میں نسبی خالہ کی طرح رضاعی خالہ سے بھی نکاح حرام ہوتا ہے؛ اس لیے جس عورت نے بچپن میں آپ کو دودھ پلایا، اس کی بہن سے آپ کا نکاح نہیں ہوسکتا، قال فی الھندیة (کتاب الرضاع، ۱: ۳۴۳، ط: مکتبة زکریا دیوبند) عن التھذیب: وأخو المرضعة خالہ وأختھا خالتہ اھ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند