• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 146484

    عنوان: بوس وکنار میں جس عورت کا دودھ پیا اس کی بہن سے شادی؟

    سوال: ایک لڑکا ہے جس نے اپنی بھابھی سے kiss (بوس و کنار) کیا اور بھابھی کی چھاتی چوسنے لگا، اور اسے اب یہ شک ہے کہ اس نے بھابھی کا دودھ پیا ہے یقین نہیں ہے صرف شک ہے، کیا ایسے لڑکے کا بھابھی کی بہن سے شادی کرنے میں کوئی حرمت تو نہیں؟

    جواب نمبر: 146484

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 228-163/H=2/1438

    بھابی سے بوس و کنار کرنا حرام اور سخت بے غیرتی ہے بھابی اور دیور میں بے پردگی اور بے تکلفی نا جائز ہے چھاتی چوسنا شدید حرام فعل ہے البتہ ان امور کی وجہ سے بھابی کی بہن سے نکاح حرام نہ ہوگا ہاں اگر دیور چھوٹا بچہ ایک ڈیڑھ سال عمر کا تھا اور بھابی کی چھاتی منہ میں لی تھی تو ایسی صورت میں سوال دوبارہ کریں اور صحیح تفصیل لکھ کر استفتاء دوبارہ بھیجیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند