• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 35591

    عنوان: پیار کی وجہ سے کسی کا اسلام کبول کرنا کیسا ہے

    سوال: غیرمسلم لڑکی کا کسی مسلم لڑکے کے ساتھ نکاح کیسا ہے؟ جب کہ اس لڑکی کے دل میں تو اللہ اور اس کے رسول کی محبت نظر نہیں آرہا ہے اور نکاح کرلیے ہیں۔

    جواب نمبر: 35591

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1897=1342-1/1433 کسی مسلم لڑکے کا غیرمسلم لڑکی سے نکاح کرنا درست نہیں، قال تعالیٰ: وَلاَ تَنْکِحُوا الْمُشْرِکَاتِ حَتَّی یُوٴْمِنَّ․ (البقرة: ۲۲۱)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند