• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 9869

    عنوان:

    مولانا صاحب میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اگر کوئی لڑکا کسی لڑکی سے نکاح کا وعدہ کرلے اور پھر نہ کرے تو اس کے لیے شریعت میں کیا سزا ہے؟ اورمحبت کی شادی جائز ہے کہ نہیں؟

    سوال:

    مولانا صاحب میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اگر کوئی لڑکا کسی لڑکی سے نکاح کا وعدہ کرلے اور پھر نہ کرے تو اس کے لیے شریعت میں کیا سزا ہے؟ اورمحبت کی شادی جائز ہے کہ نہیں؟

    جواب نمبر: 9869

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1323=1323/ م

    بلاعذر شرعی وعدہ خلافی گناہ اور نفاق کی علامت ہے، اور شادی سے قبل اجنبی لڑکے اور لڑکی کا ایک دوسرے سے بات چیت کرنا، ساتھ گھومنا پھرنا، اور ملاقات کرنا بھی ناجائز ہے۔ محبت کی شادی کی تفصیل واضح کریں تو جواز وعدم جواز کا حکم تحریر کیا جاسکتا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند