• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 43828

    عنوان: كیا نکاح کے وقت نکاح نامہ پر اس طرح لکھوا سکتے ہیں کہ مہر ایک لاکھ روپئے بشکل سونے کا سیٹ

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میرا حق مہر ایک لاکھ روپیہ مقرر ہوا ہے، میں اپنی بیوی کو مہر میں سونے کا سیٹ دینا چا ہ رہا ہوں جس کی مالیت تقریباًوہی بنتے ہے. کیا مجھے نکاح نامہ پر ۱ لاکھ روپئے ہی لکھوانے ہیں یا میں ۲ تولے سونا لکھواؤں؟

    جواب نمبر: 43828

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 322-322/M=3/1434 صورت مسئولہ میں آپ نکاح کے وقت نکاح نامہ پر اس طرح لکھوا سکتے ہیں کہ مہر ایک لاکھ روپئے بشکل سونے کا سیٹ، اگر آپ ۲/ تولہ سونا لکھ دیں گے اور ایجاب وقبول بھی اسی پر ہو تو آپ کے ذمہ بعینہ دو تولہ یا اس کی جو قیمت ادائیگی کے وقت ہوگی وہ لازم ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند