معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 608567
زوجین کی ملاقات سے پہلے ولیمہ کرنا؟
نکاح کے فوری بعد ، مثلا نکاح صبح گیارہ بجے ہوگیا اور اسی دن ظہر کے بعد ولیمہ کی دعوت کی گئی توسنتِ ولیمہ ادا ہوگی یا نہیں ؟ یا ولیمہ کی سنت ادا ہونے کے لئے میاں بیوی کے درمیان یکجائی ضروری ہے ؟
جواب نمبر: 608567
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:658-503/L=6/1443
ولیمہ کا اصل اور بہتر وقت زوجین کی ملاقات کے بعد ہے ؛ تاہم اگر نکاح کے بعد زوجین کی ملاقات سے پہلے ولیمہ کی دعوت کردی جائے تو اس سے بھی ولیمہ کی سنت ادا ہوجائے گی۔
وولیمة العرس سنة، وفیہا مثوبة عظیمة وہی إذا بنی الرجل بامرأتہ ...ولا بأس بأن یدعو یومئذ من الغد وبعد الغد، ثم ینقطع العرس والولیمة، کذا فی الظہیریة․ (الفتاوی الہندیة 5/ 343) قیل: إنہا تکون بعد الدخول، وقیل: عند العقد، وقیل: عندہما․ (مرقاة المفاتیح شرح مشکاة المصابیح 5/ 2104)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند