• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 158746

    عنوان: ادلے بدلے کی شادی

    سوال: کیا اسلام میں کاونٹر شادی کرنے کی اجازت ہے یا نہیں؟ (کاونٹر شادی کا مطلب یہ ہے کہ اِدھر سے بھی بھائی بہن اور اُدھر سے بھی بھائی بہن ایک دوسرے سے شادی کرتے ہیں)۔

    جواب نمبر: 158746

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 560-487/D=5/1439

    مثلاً زید کی شادی خالد کی بہن سے ہوجائے اور خالد کی شادی زید کی بہن سے ہوجائے ایسی شادی میں شرعاً کوئی حرج نہیں ، جائز ہے۔ (بشرطیکہ ناجائز ہونے کی کوئی دوسری وجہ مثلاً رضاعت وغیرہ نہ ہو)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند