• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 62359

    عنوان: براہ کرم، بتائیں کہ شادی شدہ مرد گھر سے کتنے دن باہر رہ سکتاہے؟

    سوال: براہ کرم، بتائیں کہ شادی شدہ مرد گھر سے کتنے دن باہر رہ سکتاہے؟

    جواب نمبر: 62359

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 62-41/D=2/1437-U شوہر بیوی کو چھوڑ کر چار ماہ سے زیادہ باہر نہ رہے، لیکن بیوی کی رضامندی سے بشرطیکہ کسی فتنہ یا حقوق کی پامالی کا اندیشہ نہ ہو اگر چار ماہ سے زیادہ بارہ رہنے کی ضرورت ہو تو رہ سکتا ہے، کیونکہ حضرت عمر-رضی اللہ عنہ- نے ایک مرتبہ حضرت حفصہ -رضی اللہ عنہا- سے پوچھا کہ عورت بغیر مرد کے کتنے دن صبر کرسکتی ہے؟ تو حضرت حفصہ -رضی اللہ عنہا- نے کہا چار ماہ، تو حضرت عمر -رضی اللہ عنہ- نے فوج کے سپہ سالاروں کو حکم دیا کہ شادی شدہ فوجی اپنے گھر سے چار ماہ سے زیادہ باہر نہ رہے۔ ویوید ذلک أن عمر -رضي اللہ عنہ- لما سمع․․․ فأمر أمراء الأجناد أن لا یختلف المتزوج من أہلہ أکثر منہا․ (شامي: ۴/ ۳۸۰)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند