• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 32312

    عنوان: میں نے سنا ہے کہ ایک شخص ایک وقت میں چار شادی کرسکتاہے، لیکن ...

    سوال: میں نے سنا ہے کہ ایک شخص ایک وقت میں چار شادی کرسکتاہے، لیکن کسی نے کہا کہ ایک شخص بے شمار شادیاں کرسکتاہے بشرطیکہ وہ ایک شادی کرے اور پھر اسے طلاق دیدے اور پھر دوسری شادی کرے وغیرہ․․․․․براہ کرم، اس بارے میں اظہار رائے فرمائیں۔

    جواب نمبر: 32312

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 908=575-6/1432 ایک وقت میں مرد صرف چار عورتوں کو نکاح میں جمع کرسکتا ہے، چار سے زائد عورتوں کو ایک ساتھ نکاح میں جمع نہیں کرسکتا، البتہ اکر ان چار عورتوں میں سے کسی کو طلاق دیدے اور اس کی عدت گذرجائے تو پانچویں عورت سے نکاح کرسکتا ہے، اسی طرح چھٹی ساتویں الخ سے نکاح کی صورت یہی ہوگی کہ وہ چاروں میں سے کسی ایک کو طلاق دے او راس کی عدت پوری ہوجائے تو دوسری سے نکاح کرلے اس طرح آدمی بے شمار شادیاں بھی کرسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند