• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 12928

    عنوان:

    میری بیوی میرے ساتھ صحبت کرنے سے انکار کرتی ہے۔ یہ ایک فطری تقاضا ہے اور مرد کی ضرورت بھی۔ ایسی صورت میں اگر میں زنا کی طرف راغب ہوتا ہوں تو گناہ کبیرہ ہوگا، ان حالات میں مجھے کیا کرنا چاہیے؟

    سوال:

    میری بیوی میرے ساتھ صحبت کرنے سے انکار کرتی ہے۔ یہ ایک فطری تقاضا ہے اور مرد کی ضرورت بھی۔ ایسی صورت میں اگر میں زنا کی طرف راغب ہوتا ہوں تو گناہ کبیرہ ہوگا، ان حالات میں مجھے کیا کرنا چاہیے؟

    جواب نمبر: 12928

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 832=832/م

    اگر بیوی کو کوئی عذر مانع نہیں ہے تو صحبت سے انکار نہ کرنا چاہیے کیوں کہ حدیث کے مطابق ایسی عورت پر شوہر کے ناراض رہنے تک ملائکہ اوراللہ تعالیٰ کی لعنت ہوتی رہتی ہے: ما من رجل یدعوا امرأتہ إلی فراشہ فتأبی علیہ إلا کان الذي في السماء ساخطًا علیھا حتی یرضی عنھا (بخاری ومسلم)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند