• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 24805

    عنوان: بعض لوگوں کا کہنا یہ ہے کہ شادی کی رات کو مباشرت کرنا لازم ہے نہ کریں گے تو ولیمہ کا کھانا حرام ہوگا، پس آپ اس بات کی صحت بتائیے۔

    سوال: بعض لوگوں کا کہنا یہ ہے کہ شادی کی رات کو مباشرت کرنا لازم ہے نہ کریں گے تو ولیمہ کا کھانا حرام ہوگا، پس آپ اس بات کی صحت بتائیے۔

    جواب نمبر: 24805

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1547=1206-9/14321

    بعض لوگوں کا جو قول آپ نے نقل فرمایا ہے، صحیح نہیں ہے۔ شادی کی رات میں اپنی بیوی سے مباشرت کرنا لازم نہیں ہے۔ بغیر مباشرت کے بھی اگلے دن ولیمہ مسنون ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند