• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 13430

    عنوان:

    کیا شادی کا رشتہ طے کرنے کے لیے لڑکا لڑکی کو دیکھ سکتاہے؟

    سوال:

    کیا شادی کا رشتہ طے کرنے کے لیے لڑکا لڑکی کو دیکھ سکتاہے؟

    جواب نمبر: 13430

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 912=722/ل

     

    لڑکے کا صاف صاف مطالبہ کرنا کہ مجھے دکھاوٴ میں خود دیکھوں گا مناسب نہیں۔ ہاں! اگر کہیں موقع مل جائے تو چھپ چھپاکر دیکھنے میں مضائقہ نہیں۔ قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم إذا خطب أحدکم المرأة فإن استطاع أن ینظر إلی ما یدعوہ إلی نکاحھا فلیفعل (أبوداوٴد شریف)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند