معاشرت
>>
نکاح
سوال نمبر: 59191
عنوان: ولیمہ اور رخصتی کو بہن اور بھائی کی شادی تک موٴخر کرنا
سوال: زید کی ایک بڑی بہن اور دو بڑے بھائی ہیں ، زید کی عمر 28-29سال ہے، زید کا نکاح 22 نومبر 2014کو ہوا ہے، لیکن رخصتی ابھی تک نہیں ہوئی، زید کے والدین کا کہنا تھا کہ زید کی بڑی بہن یا بھائی کی شادی کے ساتھ ولیمہ /رخصتی کی جائے گی، زید کی بیوی کے گھروالے رخصتی جلد سے جلد چاہتے ہیں ، اب ایسی صورت میں زید کے والدین کو کتنا حق ہے کہ وہ زید اور اس کی بیوی کو ساتھ نہ رہنے دیں اور ان کا عذر کس حد تک جائز ہے؟جزاک اللہ
جواب نمبر: 5919101-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 681-692/H=7/1436-U
ولیمہ اور رخصتی کو بہن اور بھائی کی شادی تک موٴخر کرنے کا عذر ٹھیک نہیں ہے، زید کی بیوی کو رخصت کراکے مختصر ولیمہ کردیا جائے، کچھ غرباء کچھ اعزہ اقربا کی دعوت کردی جائے، بس ولیمہ ہوجائے گا، محض اتنی سی بات پر زید کے والدین کو یہ مناسب نہیں کہ زید اور اُس کی بیوی کو ساتھ نہ رہنے دیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند